شفقت ایک ایسی زبان ہے جو الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ اعمال، جذبات اور خلوص کے ذریعے محسوس کی جاتی ہے۔ اسے سننے کے لیے کانوں کی ضرورت نہیں، دل کی ضرورت ہوتی ہے، اور اسے دیکھنے کے لیے آنکھوں کی نہیں، احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حقیقی شفقت اور محبت ہر رکاوٹ کو عبور کر کے دوسروں تک پہنچ جاتی ہے-فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ – وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ”پس یتیم پر سختی نہ کرو، اور سائل (فقیر) کو جھڑکنا نہیں۔(سورة الضحی آیت نمبر 9-10)- یہ آیت مبارکہ ہمیں سکھاتی ہے کہ یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ محبت اور شفقت کا برتاؤ کرنا چاہیے۔ یہ شفقت الفاظ سے زیادہ اعمال میں نظر آتی ہے، جو ایک بہرا بھی محسوس کر سکتا ہے اور ایک نابینا بھی دیکھ سکتا ہے-
الطاف چودھری
27.02.2025

Leave a Reply