جو لوگ تمہارے بارے میں برا بولتے ہیں، درحقیقت اپنی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہے مگر اپنی اصلاح کرنا مشکل۔ حسد کامیابی کی سب سے بڑی پہچان ہے، اور اکثر وہی لوگ دوسروں پر باتیں کرتے ہیں جو خود کسی خاص مقام پر نہیں ہوتے۔ برے لوگ دوسروں کی برائی میں وقت ضائع کرتے ہیں، جبکہ اچھے لوگ خیالات اور مثبت چیزوں پر گفتگو کرتے ہیں۔ اگر کوئی تمہاری پیٹھ پیچھے بات کر رہا ہے، تو اس کی پروا مت کرو، کیونکہ وہ ایسا صرف اس لیے کر رہا ہے کہ تمہارے سامنے کہنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کمزور لوگ ہمیشہ طاقتور لوگوں کی برائی کرتے ہیں، اس لیے دوسروں کی باتوں کو دل پر لینے کے بجائے اپنی راہ پر ثابت قدم رہو اور مثبت سوچ کو اپناؤ، کیونکہ جو لوگ دوسروں کی برائی کرتے ہیں، وہ دراصل اپنی شخصیت کی عکاسی کر رہے ہوتے ہیں۔ وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّـٰهُ بِهٖ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ ۚ لِّلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا ۖ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ ۚ وَاسْاَلُوا اللّـٰهَ مِنْ فَضْلِـهٖ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْمًا -” اور مت ہوس کرو اس فضیلت میں جو اللہ نے بعض کو بعض پر دی ہے، مردوں کو اپنی کمائی سے حصہ ہے، اور عورتوں کو اپنی کمائی سے حصہ ہے، اور اللہ سے اس کا فضل مانگو، بے شک اللہ کو ہر چیز کا علم ہے۔”(سورۃ النساء آیت نمبر 32)-یہ آیت حسد سے بچنے کی تلقین کرتی ہے، کیونکہ حسد وہ بیماری ہے جو انسان کو دوسروں کے خلاف بولنے، ان کی برائی کرنے اور ان کے بارے میں منفی خیالات پھیلانے پر مجبور کرتی ہے-اللہ تعالی ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے-
الطاف چودھری
21.02.2025

Leave a Reply