حکومت کے نازی ہتھکنڈے – جمشید دستی پر بچھو چھوڑے جاتے ہیں

وطن کی باتیں… جرمنی سے
29 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

حکومت کے نازی ہتھکنڈے – جمشید دستی پر بچھو چھوڑے جاتے ہیں

ظلم ہے بربریت ہے سفاکیت ہے فرعونیت ہے- جیل میں جمشید دستی کو مارا پیٹا جاتا ہے اور اس پر بچھو چھوڑے جاتے ہیں- اور اسے بھوکا رکھا جاتا ہے-

جمشید دستی ایک محنت کش کا بیٹا ہے اور ایک انقلابی ہے جو ظلم کی چکی میں پسے ہوۓ غریب اور لاچار انسانوں کے حقوق کے لۓ جدوجہد کرتا ہے- اس کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے اور یہ 2013 کے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حثیت سے بطور ممبر قومی اسمبلی کامیاب ہوا تھا-

جمشید دستی کا قصور یہ ہے کہ ملک میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اور ملک کے فرعون و نمرود سے ٹکر لینے کی جرآت کرتا ہے اور پھر بھگتتا ہے- اسے چاہیےکہ ملک پر قابض مگر مچھوں کے خلاف آواز بلند نہ کرے اور نا ہی ان کے ظلم اور بربریت کو آجاگر کرنے کی سعی کرے- اس ملک کی غریب کی کوئی عزت نہیں ہے- اس ملک چند اچکے جرنیلوں ججوں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے جو یہاں خود خدا بنے بیٹھے ہیں جنہیں کسی طرح بھی اپنی خدائی میں کسی کی دخل اندازی کی جرآت برداشت نہیں – جو جرآت کرتا ہے مار دیا جاتا ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*