ریمنڈ ڈیوس کے فرار کے ذمہ دار قومی مجرم ہیں

وطن کی باتیں… جرمنی سے
01 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561


ریمنڈ ڈیوس کے فرار کے ذمہ دار قومی مجرم ہیں

جو بھی ریمنڈ ڈیوس کو فرار کروانے میں ملوث ہے قرار واقعی سزا کا مستحق ہے اور قوم و ملت کا غدار ہے اور ایک قومی مجرم ہے خواہ وہ زرداری ہو نواز شریف ہو شہبا شریف ہو جنرل پاشا ہو یا حسین حقانی ہو- یہ کیسے ممکن ہے کہ سر عام انسانوں کو قتل کرنے والے کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ملک سے باہر بھیج دیا جاۓ کیونکہ اس کی چمڑی سفید ہے جبکہ یہاں ملک میں ہزاروں بے گناہوں کو پھانسی پر لٹکایا دیا جاتا ہے اور ان کی کچھ پچھ پریت نہیں ہوتی ہے- ججوں جاگیرداروں اور جرنیلوں کی ملی بھگت نے ملک میں غریب کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور اس نام نہاد اشرافیہ نے ملک کے 20 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے- جاگیردار چور اور رسہ گیر ہیں- جج جرنیل اور سیاست دان کرپٹ ہیں اور عام لوگوں کو یہاں روٹی کے لالے ہیں-

میرے ملک کے غریب لوگوں کو اس ظلم و بربریت کے چنگل سے نکلنا ہو گا اور غلامی کی زنجیروں کو کاٹنا ہو گا- ورنہ اس ملک میں کبھی بھی بھوک اور افلاس کا خاتمہ نہیں ہو گا اور لوگ انصاف کو ترستے رہینگے- اٹھو کاخ امراء کے درو دیوار ہلا دو

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*