انسان کی خواہشات اور کوششیں تب ہی نتیجہ خیز ہوتی ہیں جب اللہ سبحان و تعالی کی مرضی شامل ہو۔ قرآن مجید میں فرمان خداوندی ہے کہ : وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا-” اور تم خود کچھ نہیں چاہ سکتے سوائے اس کے جو اللہ چاہے، بے شک اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے-(سورۃ الدہر آیت نمبر 30)۔یہ آیت مبارکہ ہمیں عاجزی اور توکل کی راہ دکھاتی ہے کہ اپنی زندگی کے ہر معاملے کو اللہ کے سپرد کریں اور یہ یقین رکھیں کہ وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔ ہماری کوشش اور دعا کے ساتھ اللہ کی رضا کا شامل ہونا ضروری ہے۔زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں اپنی کوششیں اور دعائیں اللہ کے حکم اور رضا کے تابع کرنی چاہئیں۔ اپنے اعمال کو نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ انجام دینا ضروری ہے، لیکن انجام اللہ سبحان و تعالی کے سپرد کرنا ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔یہ تعلیم ہماری زندگی میں سکون اور اطمینان پیدا کرتی ہے، کیونکہ جب ہم اللہ کی حکمت پر بھروسہ کرتے ہیں، تو پریشانیوں اور ناکامیوں کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے، اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ اللہ کی حکمت اور مصلحت کے تحت ہوتا ہے۔
الطاف چودھری
27.11.2024
Leave a Reply