اللہ پر اپنے ایمان کو پختہ رکھو وہ شیطان ابلیس اور اس کے چیلوں سے تمہاری حفاظت کرے گا

جو لوگ تمہیں پریشان کرتے ہیں یا ہر وقت تجھے نیچا دکھانے کے درپے رہتے ہیں، ان کے بارے میں زیادہ فکر مند ہونا تمہارے روحانی اور ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ تم اللہ جل جلالہ پر بھروسہ کرو اور اپنی کوششیں اس مالک کائنات کی رضا کے مطابق جاری رکھو-اللہ رب العزت خود تمہارے راستے سے ایسے لوگوں کو ہٹا دے گا اورتمہاری زندگی میں مثبت اور نیک نیت لوگ لے آئےگا-اللہ سبحان و تعالی کا فرمان ہے:وَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُـهُـمْ ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّـٰهِ جَـمِيْعًا ۚ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ – “اور ان کی بات سے غم نہ کر، بے شک عزت سب اللہ ہی کے لیے ہے، وہی سننے والا جاننے والا ہے”(سورہ یونس آیت نمبر 65)-‎اللہ تعالی ہر انسان کے دل اور ارادے سے واقف ہے، اور وہی بہتر جانتا ہے کہ کون ہماری زندگی میں ہونا چاہیے اور کون نہیں۔ اس ذات اقدس پر بھروسہ کرنا ضروری ہے کیونکہ وہی بہترین منصوبہ ساز ہے۔ ‎اس لئے ہمیں صبر، دعا اور ایمان کے ساتھ اللہ سبحان و تعالی کے فیصلوں کو قبول چاہئے اور ہر حال میں شکر گزار رہنا چاہئے۔ اس طرح ہم حقیقی سکون اور خوشی پا سکتے ہیں۔

الطاف چودھری
10.11.2024


Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*