پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، خواجہ آصف-حکومت سازی کیلئے ’ اتحادی جماعتوں میں اتفاق – اسحاق ڈار

ن لیگ کے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کیساتھ ملکر حکومت بنائینگے،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت حاصل ہے ، اسحاق ڈار نے کہا کل پیپلزپارٹی کے ساتھ دوسرے اتحادیوں سے بھی بات کرینگے، حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلینگے، پیپلزپارٹی کے قمرزمان کائرہ نے کہا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے آئندہ ہفتے اتحادی حکومت بن جائیگی، جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلد فیصلے نہ ہوئے تو بحران گہرا ہوتا چلا جائیگا۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے دونوں اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے چوتھے دور میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جسے ’’بریک تھرو‘‘ بھی قرار دیا جاسکتا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی بحران کے خاتمے اور ملکی معیشت کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے فارمولوں پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا اور تمام امور کو حتمی شکل دینے کیلئے دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے ارکان آج (پیر) اسلام آباد میں ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پاور شیئرنگ کے فارمولے کے تحت صدر مملکت گورنر اور سپیکر شپ کے مناصب پاکستان پیپلز پارٹی کو دیئے جائیں گے جبکہ دونوں اتحادی جماعتیں صوبہ بلوچستان میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے جہاں وزیراعلیٰ کا منصب بھی پیپلز پارٹی کو دیا جائے جس کیلئے ابھی تک سرفراز بگٹی سرفہرست امیدوار ہیں جنہوں نے نگران حکومت ختم ہونے سے قبل ہی وزیر داخلہ کا منصب چھوڑ دیا تھا تاہم رواں ہفتے ہی آصف علی زرداری اس منصب کیلئے اعلان کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق بلوچستان سے بھی کم از کم تین آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر بلوچستان حکومت میں بھی شامل ہوجائینگے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان شامل ہوں گے۔ آج (پیر) مذاکرات کے آخری دور میں اتفاق رائے سے ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی کو آخری شکل دی جائے گی جس کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار اور صوبہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرینگے۔دونوں طرف کی کمیٹیوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثناء اللّٰہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سحر اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔cpd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*