سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینےکا اپنا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دیدی، عدالت نے کہا فوجی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کرسکتی ہیں تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات سے مشروط ہوگا، انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلے تک 102گرفتار افراد کا ٹرائل حتمی فیصلہ نہیں کیا جائیگا، فیصلہ 5-1کی تناسب سے سنایا گیا-آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی‘ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا‘ عمران خان نے کہا کہ باجوہ اور ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے تمام ڈرامہ ہو رہا ہے‘ مجھے اللہ کے سوا کسی سے ڈر نہیں لگتا ‘ میرے جرم میں یہ بھی شامل کر لیں کہ میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کیا‘کیسے ہو سکتا ہے کہ جس کی حکومت گرائی گئی ہو اسی کو ملزم قرار دیدیا جائے جبکہ شاہ محمودکا کہناتھاکہ اسد مجید کو بلائیے اور پوچھئے پھر حقائق قوم کے سامنے آئیں گے‘ اگر عدالت نے تمام چیزوں کو نہیں دیکھنا تو لکھا لکھایا فیصلہ لے آئیں اور سزا سنا دیں۔ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے بعد خصوصی عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی-


Leave a Reply