انتقام نہیں حساب لینگے-نواز شریف عمران خان عدالت میں جج سے الجھ پڑے-جج نے غصے میں خان کو بیٹھنے کا حکم دیا-شیر افضل مروت کی لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتاری-

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ انکے ساتھ جو ہوا سو ہوا لیکن سزا پاکستان کو ملی ہے، وہ انتقام نہیں چاہتے لیکن حساب لینا تو بنتا ہے کیونکہ حساب نہ لیا گیا تو ملک کیساتھ کھیل بند نہیں ہوگا، کبھی جنرل باجوہ، جنرل فیض یا جنرل راحیل کیخلاف سازش نہیں کی ، کون کون شامل تھا انکا سب کو پتاچلنا چاہیے،8 فروری کوسب سے بڑی عوامی جے آئی ٹی اورعدالت لگے گی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکراداکرتا ہوں جس نے مجھے جعلی مقدمات سے بری کیا، ان مقدمات میں جان نہیں تھی، انکا کھوکھلا پن ہائیکورٹ میں ثابت ہوا، جب انکو پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ نکال لیا، وہ مجھے سزا دینا چاہتے تھے کرسی سے اتارنا چاہتے تھے اور پاناما اسکی اجازت نہیں دیتا تھا۔ وہ فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بن کر رہ گیا -انہوں نے کہا کہ ججز کی طرف سے سسیلین مافیا اورگارڈ فادر جیسے ریمارکس دیئے گئے، کیا ججز کو ایسے ریمارکس زیب دیتے ہیں کہ کسی کو سسیلین مافیا کہیں-آج اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب عمران خان نے عدالت میں کھڑے ہو کر صحافیوں سے خطاب کرنا شروع کر دیا جس پر جج ابوالحسنات نے انہیں منع کیا اور کہا کہ یہ عدالت ہے کوئی پریس کانفرنس کا پلیٹ فارم نہیں ہے-خان کے بے تکے جواب پر جج نے انہیں شٹ آپ کال دی جس سے وہ دوبارہ اپنی سیٹ پر آ کر بیٹھ گئے-لاہور سے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کو ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے-

الطاف چودھری
15.12.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*