
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں اس کیس میں بری کر دیا۔اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے العزیزیہ ریفرنس احتساب عدالت کو بھیجنے کی نیب کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
Leave a Reply