مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تو ن لیگ کےقائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا -ملاقات میں عام انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں پر بھی بات ہو گی -ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Leave a Reply