بیرسڑ گوہر خان پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب-اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا-اڈیالہ جیل میں ہنگامہ، قریشی بپھر گیا، چیئرمین کیوں نہیں بنایا-

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے ہیں-تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں-بلوچستان سے منیراحمد بلوچ صدر منتخب ہو ئے ہیں ، سندھ سے حلیم عادل شیخ جبکہ پنجاب سے یاسمین راشد صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئی ہیں- مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان منتخب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کےلیے علی امین گنڈا پور کو صدر منتخب کیا گیا ہے – پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے اکبر ایس بابر کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے -پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی -پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی – واضح رہے کہ بدھ کے روز، پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو کرائے جائیں گے کیونکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر بلے کو برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا-تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے-اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی، آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہٰذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے-کبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں-ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں، قوم کے سامنے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیاں رکھوں گا-ادھر آج اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے واویلا کیا ہے کہ ان پر مقدمہ کس ایکٹ کے تحت چلایا جا رہا انہوں نے صدرعارف علوی کو عدالت میں بلانے کا مطالبہ کیا-انہوں نے عدالت سے ان کا کیس علحدہ سننے کا مطالبہ کیا-شاید قریشی صاحب کو انہیں پارٹی چیئرمین نہ بنانے کا دکھ ہے-خیال ہے کہ اب یہ بھی پارٹی کو داغ مفارقت دے جائیں-

الطاف چودھری
02.11.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*