


مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے امیدواروں اور الیکٹیبلز کے سروے کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں جنرل انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر اسکروٹنی کے حوالے سے مشاورت کی گئی -اجلاس میں رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، اویس لغاری سمیت دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوئے، پارٹی ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے جاری ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی-جنرل آصف غفور کور کمانڈر کے عہدےسے فارغ کر دیا گیا ہے-فوج میں بڑی تبدیلیوں کی افواہ ہے-جنرل عاصم منیر اپنے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں -بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں – خیبر پختونخوا میں جلسوں کا پروگرام دھرا رہ گیا ہے- بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والدآصف زرداری کے انٹرویو کے چند گھنٹے بعد اپنی سوشل میڈیا پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے – نئی تصویر میں شہید بینظیر بھٹو کو بلاول بھٹو کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے-واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلز پارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہےاور بلاول کو بھی ٹکٹ وہ ہی جاری کریں گے -سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا۔سپریم کورٹ ڈٹ گیا ہے اور بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے ستارے گردش میں ہیں اور وہ ڈیفالٹ کرنے کے قریب ہیں-کہا جا رہا ہے کہ DHA بحریہ ٹاؤن کو ٹیک اوور کر رہا ہے-ملکی میڈیا میں جنرل الیکشن کے التوا کی خبریں بھی گردش کر رہی ہے-بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے عمران خان کو جھوٹا اور مکار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ جنسی تعلق کے نتیجے میں 21 سالہ لڑکی کے حاملہ ہونے کی خبر 200 فیصد درست ہے ، کوکین بھی استعمال کرتے تھے- گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی سوانح حیات “Where the opium grows, surviving Pakistan as Woman, an Actress and knowing Imran Khan” کے اوریجنل ورژن کی تقریب رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی کتاب میں لکھے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں دھمکیوں کے باعث کتاب پہلے شائع نہیں کی – کتاب کا زیادہ حصہ انکے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تعلق کے بارے میں ہے-
الطاف چودھری
25.11.2023
Leave a Reply