نواز شریف کا مری میں ورکر کنونشن سے خطاب-مری کا حسن واپس آنا چاہیے، یہاں ترقیاتی کام ہونے چاہییں- سندھ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار ہم نے شروع کی-باتوں پر نہیں، عملی خدمات پر یقین رکھتے ہیں: میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا-میاں نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مری میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا- سندھ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار ہم نے شروع کی-سابق وزیراعظم نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مری کے بھائیوں اور دوستوں سے مضبوط رشتہ ہے ۔ آج یہاں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے خوشی ہو رہی ہے-مری میرا دوسرا گھر ہے، بچپن سے پسند ہے۔ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، یہاں ترقیاتی کام ہونے چاہییں-انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے مری تک بہت خوبصورت سڑک بنی ہے- ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی – محنت کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا- ہم نے دن رات محنت کرکے قلیل مدت میں بجلی کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیا-قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 50 سال سے سن رہا تھا کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں- ہم نے سندھ میں کوئلے کی کانوں میں کام شروع کیا اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع کیا-میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا- 20، 20 سال کے نامکمل منصوبے ہم نے مکمل کیے-ہم نے کوئلہ نکالنا شروع کیا، بجلی کا کارخانہ لگایا-کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا-پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ میں لے کر آئے-ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا-گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تباہی پھیر دی گئی – ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا- نواز شریف نے کہا کہ قوم کو دھوکا دیں اور توقع کریں کہ اللہ معاف کرے گا تو ایسا نہیں ہے۔ حکومت میں آنے کے لیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے-جھوٹ بول کر ووٹ لو اور پھر کچھ نہ کروں تو پھر اللہ کو بھی جواب دینا ہے-جو بات کہیں سوچ سمجھ کر کہیں اور پھر اس کو پورا کریں- انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کے 2 وزرائے اعظم پاکستان آئے- ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا-امریکا سے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرائی اور ایٹمی دھماکے کیے-انہوں نے مزید کہا کہ کسی عہدے یا وزارت عظمیٰ کا لالچ نہیں ، میں پہلے بھی تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا ہوں- میرااپنا کوئی مفاد نہیں ہے-اللہ سے ایک ہی دعاہے کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدل دے، الیکشن جیتنے اور حکومت میں آنے کے لئے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے-ووٹ لے کر میں کچھ نہ کروں ، الٹاقوم کو دھوکا دوں اور لوگوں کی عادتیں خراب کر دوں ، معاشی اور سماجی حالات خراب کر دوں تو مجھ سے بڑا ظالم انسان کوئی نہیں ہو گا-cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*