کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، جن میں بی اے پی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، پی پی پی کے سابق اراکان پارلیمنٹ شامل ہیں-ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سابق وزراء میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی، بی اے پی کے سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد، رامین محمد حسنی، دوستین کے نام سرفہرست ہیں-ذرائع کے مطابق بی اے پی قیادت نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوں گے، آئندہ الیکشن میں اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے- ذرائع کے مطابق بی اے پی نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، الیکشن کے بعد اتحادی حکومت کا حصہ ہوسکتے ہیں- ذرائع کے مطابق ن لیگ اور بی اے پی اجلاس میں اتفاق ہوا کہ دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں-RR
الطاف چودھری
14.11.2023

Leave a Reply