عمران خان کا دور معاشی بدحالی اور سیاسی عدم استحکام کا دور تھا- فراڈیوں چور اچکوں کا ایکا تھا – گوگی پنکی کی پانچوں گھی میں تھیں اور ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر تھا-

عمران خان کا دور معاشی بدحالی کا دور تھا- پونے چار سال میں خان کے اسد عمر اور شوکت ترین جیسے نا اہل اور نکمے رتنوں نے ملک کو معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا تھا-سب چور اچکے اور فراڈیئے عمران خان کے گرد جمع ہو گئے تھے- جہانگیر ترین ، علیم خان ، خسرو بختیار ، عامر کیانی زلفی بخاری اور بحریہ کا ملک ریاض سب چور ایک تھے- کوئی چینی چور ، کوئی آٹا چور اور کوئی ڈرگ مافیا ڈان اور کوئی لینڈ مافیا کا سرگنہ-سب نے مل کر ملک کو دل کھول کے اور بے حساب لوٹا-فرح گوگی اور پنکی پیرنی نے پوسٹنگ ٹرانسفر کے ذریعے پیسے بنائے اور خوب بنائے- توشہ خانہ کی گھڑیوں اور تحائف کی ہیرا پھیری کا سارا افسانہ انہیں بنارسی ٹھگوں کے گرد گھومتا ہے- اب ایک تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت چھپانے کیلئے فرح گوگی کے لئے ایک غیرمعروف ملک ” وانوٹو ” کا خفیہ پاسپورٹ بنوایا گیا- ماہر قانون حافظ احسان احمد نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو غیر معروف ملک کا پاسپورٹ بناکر دینے کی نیب سیکشن نائن کے تحت تفتیش کر رہی ہے- فرح گوگی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت تو سامنے آرہے ہیں لیکن ملک سے فرار، پی ٹی آئی حکومت اور پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کے تعاون سے دوسرے ملک کا پاسپورٹ خریدنا ہنوز تفتیش طلب ہے-مجرمان کے پاس موقعہ ہے کہ یہ چیزوں کی وضاحت کریں کہ کہاں سے پیسہ آیا کس طرح پیسہ آیا لیکن اس سارے پہلو کو دیکھا جائے تو اس کے اندر تین ادارے شامل ہیں ایک نیشنل کرائم ایجنسی ہے جس میں پاکستان کو وہ واپس بھجوائے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اندر یہ پیسے بھجواتے ہیں جو 190 ملین ہیں دوسرا اس کے اندر یہ ہے کہ وہ پیسے اسٹیٹ بینک کی بجائے جو ہیں اس سے پہلے وفاقی حکومت کی کابینہ سے منظوری لی گئی جو دسمبر 2019 کے اندر تھی اور اس 2019 کے اندر جو فنڈز ٹرانسفر ہونے تھے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو وہ ٹرانسفر نہیں ہوئے – اب ان سارے معاملات کی دس بارہ دن تک یقیناً نیب اپنی تحقیقات کرے گی – ایک بند لفافہ جو کیبنٹ کے سامنے رکھا گیا اور اس کو منظور اس کا ایشو بھی ہے – 190 ملین ڈالر ملک ریاض کو کیوں دئے گئے اور جو لوگ اس سارے فراڈ میں ملوث ہوں ہیں نیب ان کی تحقیقات کرے گا اور پراسیکیوٹ بھی کرے تا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزاوار ٹھہرایا جا سکے-

الطاف چودھری
13.11.202

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*