نواز شریف کی وطن واپسی کے اثرات جہاں ان کی اپنی جماعت اور قومی سیاست پر نظر آرہے ہیں وہاں انتخابی عمل کے حوالے سے بھی خدشات کا خاتمہ ہوا اور حالات انتخابات کی طرف جاتے دکھائی دینے لگے ہیں-اس وقت تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل 2023کی مردم شماری کی روشنی میں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے جبکہ وہ خود بھی دو روز قبل تمام شکوک و شبہات اور بیانات مسترد کرتے ہوئے انتخابات جنوری میں کرانے کاموقف دہراچکا ہے اوراسکے مطابق 14دسمبر کے بعد کسی بھی وقت انکےشیڈول کا اعلان متوقع ہے- یہ بات ہرذی شعور پاکستانی پر واضح ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں کی سیاست میں گالم گلوچ اور غیرذمہ دارانہ بیان بازی نے عدم سیاسی استحکام کو ہوا دی- نوازشریف صحتمند سیاسی عمل کا جو ایجنڈا لے کر آئے ہیں ، اس کا اظہار وہ 21اکتوبرکولاہور کے جلسہ عام میں کرچکے ہیں اور قانونی محاذ پر سرخرو ہونے کے بعد ان کی اولین ترجیحات میں سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور تحمل و بردباری کا ماحول واپس لانےکی کوششیں شامل ہیں- یہ ایک بڑی مثبت اور پائیدار سوچ ہے اور سیاسی ناقدین نے اس کا خیرمقدم کیا ہے- انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا اور صحتمند جمہوری عمل کا پروان چڑھنا جس قدر موجودہ حالات میں ضروری ہوچکا ہے شاید اس سے پہلےایسی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی جس کا ادراک ہرووٹر کو کرنا ہے-پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے-
الطاف چودھری
29.10.2023

Leave a Reply