نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردی گئیں- اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں اس حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اب لگ رہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لئے واپس آئے ہیں ،پاکستان میں ایک لاڈلے کو لانے کے لئے نواز شریف جیسی حقیقی قیادت کو باہر کیا گیا، آج نیب بھی بدل گئی سیاسی حالات بدل گئے زمینی حقائق بدل گئے ہیں،جو فیصلہ آیا ہے وہ یقینی تھا- سینئر صحافی و تجزیہ کار،شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پہلے لگ رہاتھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو وہ 2023ء کے انتخابات کی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے آئیں گے – اب لگ رہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لئے واپس آئے ہیں،تیزی سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ اب اپیلیں بحال ہوگئی ہیں جتنی تیزی سے معاملہ جارہا ہے ہوسکتا ہے کہ ان کی سزائیں کالعدم بھی ہوجائیں-ایون فیلڈ میں مریم نواز پہلے ہی بری ہوچکی ہیں – وکلا کہتے ہیں کہ جیسے ہی نواز شریف کی اپیلیں لگیں گی تو ان کو بھی بریت ہوجائے گی- جس طرح 2018ء سے پہلے نواز شریف کو سزا دینے کی جلدی کی جارہی تھی اب نظر آرہا ہے کہ ان کو ریلیف بہت تیزی سے مل رہا ہے- نواز شریف پارٹی کو الیکشن لڑانے کے لئے نہیں آئے بلکہ خود الیکشن لڑنے کے لئے آئے ہیں اور اس کی راہ اب ہموار ہوتی نظر آرہی ہے- نیب اس مقصد کے لئے استعمال ہوا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہو – احتساب ان کا کبھی مقصد نہیں تھا-RR
الطاف چودھری
28.10.2023

Leave a Reply