العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دی ہیں-اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا- اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی خصوصی بینچ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی-سابق وزیر خزانہ، سینیٹر اسحٰق ڈارنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آگئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہوگا نوازشریف اور آصف زرداری کی آنے والے وقت میں ملاقات ہوگی، مسلم لیگ ن کے قائد اس وقت اپنے قانونی معاملات میں مصروف ہیں نوازشریف الیکشن کی تاریخ کیسے دے سکتے ہیں؟ وہ کس حیثیت میں الیکشن کی تاریخ دیں؟ جتنی جلدی الیکشن ہوں یہ ہمارے لیے بہتر ہے۔سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ رہا ہے، خورشید شاہ یا دیگر لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا، میری ذاتی خواہش ہے کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے واپسی پر پروٹوکول سے متعلق باتیں غیر ضروری ہیں۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق عوام کے مثبت جذبات ہیں-سروے بھی ہوا جس میں80 فیصد عوام نے نواز شریف کی واپسی کو خوش آئند کہا۔سیاسی مخالفین کہتے ہیں نواز شریف کی ایک دن میں تین ضمانتیں کیسے ہوگئیں- مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن میں9 ضمانتیں ہوئی تھیں- سیاسی حلیف بھی نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے پر اعتراض اٹھارہے ہیں۔2007ء میں بینظیر بھٹو کو ٹرانزٹ اپیل کے بغیر ضمانت دی گئی تھی۔سیاسی حلیف محترمہ کے2007ء کی ضمانت والے کیس کو بھی دیکھ لیں- میاں صاحب کو راہداری ضمانت دی گئی ہے- خلیجی عرب ریاست قطر کی ایک عدالت نے گزشتہ برس گرفتار کیے گئے آٹھ بھارتی باشندوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ یہ بات بھارتی حکومت کی طرف سے بتائی گئی ہے- سزا پانے والے تمام افراد بھارتی بحریہ کے سابق افسران ہیں۔ بھارتی نیوی افسران کو اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں قطر میں 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا-
الطاف چودھری
27.10.2023

Leave a Reply