العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دی ہیں-اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا- اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی خصوصی بینچ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی، نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر 4 بج کر 10منٹ پر فیصلہ محفوظ ہوا، فیصلہ محفوظ ہونے پر وکلا نے عدالتی عملے سے نواز شریف کےجانے کا پوچھا ، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ نواز شریف فیصلہ آنے تک عدالت میں موجود رہیں، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلے میں بتایا جائے گا-

Leave a Reply