
وطن کی باتیں… جرمنی سے
05 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
شریفوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے
جج جرنیل ہاتھ دھو کر شریفوں کے پیچھے پڑ گۓ ہیں اور لگتا ہے کہ نواز شریف کو اب رخصت کرنے کی ٹھان لی گئ ہے- پہلے جناب آصف کھوسہ نے نواز شریف کو گاڈ فادر کہا جو کہ اب قائم مقام چیف جسٹس ہیں کیونکہ جناب ثاقب نثار صاحب سرکاری دورے پر چین تشریف لے گۓ ہیں- اس کے بعد جناب عظمت سعید نے شریف برادران کو سسلین مافیہ کہہ دیا ہے- اب غور کرنے کی بات ہے کہ اگر عدالت اپنے ریمارکس میں انھیں مافیہ قرار دے چکی ہے تو وہ اب انہیں کیسے کلین چٹ دے سکتی ہے-وسے بھی اگر جی آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ کے بعد صرف ایک جج نے نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا تو بس چھٹی-
ویسے کسی بھی مافیہ گروہ کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا کہ کسی ملک کے راشی جج اسے ختم کر سکیں-اگر کوئی مافیہ گروہ ایک دفعہ طاقت پکڑ لے تو اسے قابو کرتے ایک عرصہ لگتا ہے- نواز شریف سے وزارت تو شاید چھین
جاۓ مگر کسی گاڈ فادر کی طاقت نہیں-
ہمارے جج صاحبان سے بے گناہوں کو پھانسی لگانے کی غلطی کئی بار سر زد ہو چکی ہے- اور یہ اس کے باوجود بھی جج ہی رہتے ہیں اور اگر یہ چاہیں تو ایک قاتل اور غدار کو ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہوتا-شاید خدا بھی نہیں-
الطاف چودھری
Leave a Reply