نواز شریف کی آج کی تمام ملاقاتیں منسوخ – پاکستان میں 70فیصد خواتین انجینئرگریجویٹس بے روزگار-غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کیخلاف جرائم کا عکاس ہے:آرمی چیف-حماس دہشت گرد تنظیم نہیں: ترک صدر رجب طیب اردوان

مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف نے آج کی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں- ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف چھانگلہ گلی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں- ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف قانونی اور سیاسی ٹیم سے ٹیلیفونک مشاورت کریں گے نوازشریف چھانگلہ گلی سے ہی کل ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے -پاکستان میں تقریباً70فیصد خواتین انجینئرگریجویٹس بے روزگار اور لیبر فورس سے باہرہیں, مجموعی انجینئرز گریجویٹس میں سے 78.9فیصد شہری اور 21.1فیصد انجینئرز دیہی علاقوں میں مقیم ہیں، تمام خواتین انجینئرنگ گریجویٹس میں سے نصف لیبر فورس سے باہر رہنے کا انتخاب کرتی ہیں اور لیبر فورس سے باہر ان گریجویٹس کی بڑی اکثریت شادی شدہ اور شہری علاقوں میں مقیم ہے۔ پاکستان میں تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ خواتین کا بے روزگار ہونا یا کام میں دلچسپی نہ لینا ایک اہم مسئلہ ہے ۔گیلپ اینڈ پرائیڈ ریسرچ کے مطابق لیبر فورس 2020-21کے تجزیہ کے مطابق ملک میں مقیم تقریباً70فیصد خواتین انجینئرنگ گریجویٹس یا تو بے روزگار ہیں یا لیبر فورس سے باہرہیں۔ا س وقت ملک میں 28920خواتین انجینئر نگ گریجویٹس میں سے 6054(20.9فیصد) بے روزگاراور 14720(50.9فیصد) افرادی قوت سے باہر ہیں جبکہ صرف 8146(28فیصد)برسرِ روزگار ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا کہناہے کہ فلسطین پر غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے‘ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے‘ عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لئے متحرک ہو۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیومیں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات کی -ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، اسکولز، یونیورسٹیز ، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے-آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا-ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک آزادی پسند گروپ ہے جو اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہے- پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے منتخب اراکین سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکی کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے- انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں-

الطاف چودھری
25.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*