‎بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا ۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات

‎ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ(ن )لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے، نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا ءپہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اداروں نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا ۔
‎ فیصلے میں لکھا گیا کہ آرمی ایکٹ کی سیکشن ٹوڈی کی ذیلی شقیں ایک اور دو کالعدم قرار دی جاتی ہیں،آرمی ایکٹ کا سیکشن 59(4) بھی کالعدم قرار دیدیا گیا-تحریری فیصلے کے مطابق فوج کی تحویل میں موجود تمام 102افراد کے ٹرائل آرمی کورٹس میں نہیں ہونگے،نو اور دس مئی کے واقعات کے تمام ملزمان کے ٹرائل متعلقہ فوجداری عدالتوں میں ہونگے، سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ہونے والے کسی ٹرائل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں سینیٹرعبد الغفور حیدری اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی- اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا، قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہےجبکہنواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں-

‎الطاف چودھری
25.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*