
پنجاب کی نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی- نگران پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نواز شریف کی سزا معطلی کی تصدیق کر دی ہے-عامر میرکے مطابق نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے-نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا- جس پر عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دئے ہیں-جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کو پیشی کے لیے ڈیڑھ بجےتک کا وقت دیا تھا-کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو عدالتی حکم پر نواز شریف نے روسٹرم پر آ کر حاضری لگائی، جس کے بعد جج محمد بشیر کی اجازت سے نواز شریف کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے-آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے ملاقات کی ہے- لاہور میں ہونے والی اس موقع پر پی ٹی آئی کی 3 سابق خواتین رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے-ملاقات کے بعد عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے-
الطاف چودھری
24.10.2023
Leave a Reply