وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف‎

نواز شریف کے مینار پاکستان لاہور کے جلسے نے ملک کا سیاسی منظر نامہ یکسر بدل دیا ہے- اقتدار مسلم لیگ نون کا مقدر بن چکا ہے اور ملک کے آئیندہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہونگے-پانامہ اقامہ کے سازشیوں کو شکست فاش ہو گئی ہے – کچھ جیل میں ہیں اور کچھ کے مقدر میں گمنامی لکھی جا چکی ہے-جس دن نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا اسی دن ملک کی سیاسی تاریخ کا ادراک رکھنے والے جوتیوں نے نواز شریف کے مخالفین کے مقدر میں ذلت لکھ دی تھی اور جو اب بھگت رہے ہیں- نواز شریف کے پاکستان میں اترتے ہی نگران حکومتوں کا سحر ٹوٹنا شروع ہوگیا ہے- نوکر شاہی یا اقتدار پسند سب اس کے گرد جمع ہونا شروع ہو جائیں گے-نئی سیاسی صف بندیاں ہونگی اور نئے تانے بانے بُنےجائیں گے- لاہور کے خطاب میں نواز شریف نے اپنے مخالفین سے انتقام نہ لینے کا اعلان کیا ہے مگر انسان فرشتہ نہیں ہوتا اور سب کچھ یک دم بھول نہیں سکتا- نواز شریف کے خلاف پاشوں، ظہیر الاسلاموں اور رضوانوں نے جو جو گل کھلائے ہیں اور جو جو سازشیں کیں ہیں وہ سب اسے یاد ہیں – فیض حمیدوں، باجوئوں اور راحیل شریفوں کے خفیہ اور کھلے وار اسے یکدم کیسے بھول سکتے ہیں-کھلاڑی اور عسکری خان مل کر جو جو کرتے رہے ہیں وہ کیسے بھول پائے گا- اسے وہ گالیاں، بے عزتی اور نفرت بھی نہیں بھولی ہو گی جس کا سامنا اس کو لندن میں کرنا پڑتا رہا ہے -” لیکن اگر تو وہ عام لیڈر رہنا چاہتا ہے تو وہ سب زیادتیوں کو یاد رکھے اور ایک ایک سے بدلہ لے تاکہ آئندہ کوئی منتخب وزیراعظموں کے ساتھ ایسا نہ کر سکے لیکن اگر وہ عظیم لیڈر بننا چاہتا ہے تو پھر اسے سب کچھ بھلانا پڑے گا- ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بے توقیر نہیں کرنا ہو گا اور کسی صورت بھی بے اختیار اقتدار کو قبول نہیں کرنا ہو گا-نواز شریف کو نواز شریف بننا ہو گا نا کہ جمالی یا کاکڑ-اللہ سے دعا ہے اللہ اسے ملک دشمن طاغوتی گماشتوں سے ٹکرانے کا حوصلہ و ہمت دے اور وطن عزیز پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے-آمین

الطاف چودھری
23.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*