نواز شریف کی پاکستان واپسی سے مسلم لیگ (ن) مضبوط ہوگی، پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے

گیلپ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر اگلے روز ہی سروے کیا جس پاکستانیوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ نوازشریف کے پاکستان واپس آنے سے مسلم لیگ (ن) مضبوط ہوگی اور انہیں اگلے انتخابات جیتنے میں مدد ملے گی ، نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بھی بہتر ثابت ہوگی ، 50 فیصد پاکستان نے کہا کہ اب مستقبل بہتر ہوگا، 70فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ نواز شریف کو ملک کو آگے لے جانے کیلئے عمران خان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے، 30فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ نواز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں جبکہ 22 فیصد نے عمران کو منتخب کیا- تفصیلات کے مطابق فون سروے کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے گیلپ پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں کے تقریباً 100 اضلاع میں 1000مرد اور خواتین کے سائنسی طور پر منتخب نمونوں کے ساتھ کرائے گئے اسنیپ پول سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے مسلم لیگ ن کی سیاسی قسمت میں بہتری آئی ہے-عمران خان اور پی ٹی آئی کو سیاسی مہم میں مشکلات کا سامنا کرنے کے پس منظر میں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قسمت میں بہتری آئی ہے-…Copied

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*