عظیم الشان جلسہ – نواز شریف کا مینار پاکستان کا جلسہ پی ٹی آئی جلسوں سے بڑا تھا- سینئر اینکر پرسن شاہزیب خان زادہ اور سینئر تجزیہ کار حامد میر

ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا 21 اکتوبر کو لاہور کا جلسہ پی ٹی آئی جلسوں سے بڑا تھا- سینئر اینکر پرسن شاہزیب خان زادہ نے کہا کہ کراؤڈ فل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں- نواز شریف بار بار یہ یقین دلا رہے تھے کہ وہ انتقام لینے کے لئے نہیں آئے ہیں- انھوں نے اپنی داستان ضرور بتائی – ان کا فوکس یہی تھا کہ ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے- ڈالر نیچے لانا ، مہنگائی نیچے لانا ، ان دو سے چار باتوں پر عمل نہیں ہوسکتا ، نہ ہی ہو پائے گا مگر وہ عوام سے ضرور کررہے تھے۔ نواز شریف کی جانب سے تصادم کی تقاریر نہیں کی گئی- نواز شریف نے کوئی معاشی پلان نہیں دیا کہ وہ کس طریقے سے یہ سارے کام کریں گے جن کے وہ یہ وعدے کررہے ہیں-سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مینار پاکستان میں تحریک انصاف نے جلسے کئے تھے آج نوا زشریف کا جلسہ پی ٹی آئی جلسوں سے بڑا تھا- اس میں کوئی شک نہیں ہے۔2018 میں نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر اترے تو ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، 2023 کو نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر اترے جنھوں نے 2018 میں گرفتار کیا تھا وہی ان کو سلیوٹ مار رہے تھے۔ ان کی تقریر میں جو اصل پیغام ہے انھوں نے غالب کا ایک شعر پڑھا ہے -غالب کے شعر میں انھوں نے خبردار کردیا کہ اگر دوبارہ کوئی سازش ہوئی تو ہم اتنا روئیں گے کہ ان آنسو سے ایک طوفان بھی آسکتا ہے -نواز شریف نے اپنی تقریر میں کچھ سوال بھی اٹھائے ہیں ، جس میں پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کو پتہ ہے کہ وہ کون ہے جو ہر چند سال بعد نواز شریف کو عوام سے جدا کردیتے ہیں؟ آپ کو پتا ہے کہ دھرنا کون کروا رہا تھا؟

الطاف چودھری
22.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*