
تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ بلاشبہ یہ مسلم لیگ نون کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا-ایک عظیم لیڈر کا عظیم خطاب تھا-پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، آئین پر عملدرآمد کرنے والے ریاستی ادارے، جماعتیں، ریاست کے ستونوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، ترقی کیلئے کشکول توڑنا ہوگا، ہمسایوں سے لڑائی نہیں کشمیر کیلئے وقار سے آگے بڑھنا ہوگا، میں نے آج بڑے صبر سے کام لیا ہے،میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھتا ہوں نہیں کرنی چاہیے، میرے زخموں کو نہ چھیڑو ورنہ ہمارے آنسوئوں طوفان آجائیگا، پاکستان کو نئے سفر کی ضرورت ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری چھٹی کرائی گئی، آئندہ کسی کو یہ اجازت نہ دینا کہ آپ کے ملک کے ساتھ یہ کھلواڑ کرسکے،آپ کو پتا ہے دھرنے کون کروا رہا تھا، اس بنیادی مرض کو دور کرنا ہوگا جسکی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہوتا ہے، فلسطینیوں کیساتھ زیادتی قبول نہیں، دنیا تنازع کا باعزت حل تلاش کرے-تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک عظیم جلسہ تھا اور میاں محمد نواز شریف کی تقریر مدلل تھی-
الطاف چودھری
22.10.2023
Leave a Reply