جرنیلوں نے شیخ رشید کی ٹلی چنگی کھڑکا دی -معافیاں تلافیاں ہو گیئں-لوٹ کے بھدو گھر کو آئے-

شیخ رشید کی ٹلی جرنیلوں نے کھڑکا دی ہے اور اب وہ معافیاں تلافیاں پر اتر آیا ہے-اسے یاروں نے چالیس دن تک اپنی تحویل میں رکھا ہے اور کل سما ٹی وی پر اس کا انڑویو کروایا ہے-جس کا نہ کوئی سر تھا اور نہ پیر-سوال گندم اور جواب چنے والی بات تھی-اینکر منیب فاروق پوچھتا کچھ تھا اور شیخ صاحب جواب کچھ اور ہی دیتے تھے-کسی سوال کا جواب سیدھا نہیں دیا گیا-اس انڑویو کے بارے میں اس سے پہلے میڈیا پر جو تشہیر کی گئی تھی وہ سب غلط نکلی -صحافی اسد طور کی کہانی جھوٹی تھی -نا تو شیخ صاحب کی قمیض کا کالر پٹھا ہوا تھا اور نہ ہی گال پر تھپڑوں کے نشان کا شائبہ تھا-شیخ رشید نے نا تو اپنی پارٹی چھوڑی ہے اور نا ہی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے-عثمان ڈار ، لیاقت عباسی اور فرخ حبیب کی طرح اس نے عمران خان اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت بھی نہیں کی ہے -شیخ صاحب نے جو اگر کوئی بات کی بھی ہے تو اشاروں کنایوں میں کی ہے-ان کے مطابق 9 مئی کے واقعہ کی پلاننگ میں وہ لوگ ملوث تھے جو عمران خان کے قریب تھے -اس سلسلے میں انھوں نے بخاری شیریں مزاری اور چند ایک دوسروں کا اشارتا نام لیا ہے- یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ پچھلے چھہتر سال سے شیخ رشید جیسے بیوقوف اور نا اہل نام نہاد سیاستدان ملک کو تیل دیتے آ رہے ہیں اور ملکی وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں -وقت آ گیا ہے کہ قوم ہوش کے ناخن لے اور ملک کی قیادت شیخ رشید جیسے غنڈے موالیوں کی بجائے دیانتدار اور حب الوطن افراد کے سپرد کرے تاکہ خلق خدا خوشحال ہو اور سکھ کا سانس لے-

الطاف چودھری
20.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*