نواز شریف کے راستے سے ساری جرنیلی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور ملکی عدالتوں نے 24 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے-اس لئے اب ان کی گرفتاری کے شک و شبہات دور ہو گئے ہیں-21 اکتوبر کا مینار پاکستان کا جلسہ مسلم لیگ نون کی عوامی مقبولیت کو ثابت کرے گا اور رہی سہی جرنیلی رکاوٹیں خش و خاشاک کی طرح بہہ جائینگی-ملک میں پھر جمہور کا دور دورہ ہو گا -خلق خدا کو ریلیف ملے گا اور وہ خوشیوں کے گیت گائے گی- زرائع کہ مطابق اسوقت الیکشن جلد از جلد کروانا معیشت کی بحالی کے لئے بہت ضروری سمجھا جا رہا ھے کیونکہ کچھ دوست ممالک پاکستان کا دورہ اور ساتھ بڑی انویسٹمنٹ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ الیکشن کہ بعد نئے وزیراعظم کا انتظار کر رھے جس کیساتھ باقاعدہ نئے معاہدے کئے جا سکے اور آئندہ پانچ سال کے لئے پلاننگ مرتب کی جا سکے، نوازشریف کا پاکستان آنے کا انتظار صرف ن لیگی ورکر نہیں کچھ اور بھی قوتیں بھی شدت سے کر رہی تھی، کیونکہ سیاسی پنڈتوں کہ مطابق عمران نیازی کا توڑ صرف نوازشریف ھے، جو ووٹر مایوس ہو کر خاموشی سےبیٹھ چکا ھے نوازشریف کےواپس آنے پر دوبارہ چارج ہو جائے گا، اسی لئے نوازشریف کے راستے میں حائل ہر رکاوٹ اگلے خود دور کر رھے، کیونکہ وہ شریف فیملی کے ساتھ ہوئی ہر زیادتی کا ازالہ چاہتے ہیں اور ساتھ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،زرائع کے مطابق اس وقت نوازشریف کی ہر بات کو حکم کا درجہ دیا جا رہا ھے-RR
الطاف چودھری
20.10.2023

Leave a Reply