
وطن واپسی کا سفر شروع، نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ-سپریم کورٹ نے نواز شریف کا راستہ روک دیا-اسرائیل کا سانس اکھڑ رہا ہے-یہودی اخبار کا اعتراف
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا- نوازشریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے- ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا-نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی – سابق وزیراعظم ائیرپورٹ سے کچھ دیر بعد لندن سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے اور سعودی عرب میں پانچ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے- نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے-نواز شریف کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) F کی تشریح کرتے ہوۓ تاحیات نااہل قرار دیا تھا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پاس کر کے انہوں نے ماضی والے فیصلوں پر اپیل کا حق دے کر نواز شریف اور جہانگیر ترین وغیرہ کی نااہلی کو ختم ہو جانے کی توقع تھی -مگر آج کے فیصلے کے بعد یہ ممکن نہیں رہا ہے-حماس کے راکٹ حملوں نے اسرائیل میں سراسیمگی پیدا کر دی ہے-یہودی فوجوں نے غازا پٹی کا گھراؤ کیا ہوا ہے اور اس نے بجلی پانی بند کر دیا ہےاور مسلسل بمباری کر رہا ہے-جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں-ادھر لبنان میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے-ایک عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ہوا اکھڑ گئی ہے اور حماس اور حزب اللہ نے اس کا ناک میں دم کر دیا ہے-
الطاف چودھری
12.10.2023
Leave a Reply