ملک کی ایلیٹ کلاس بیوروکریٹ، پولیس کے بڑے افسران اور میڈیا اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں

ملک کی ایلیٹ کلاس بیوروکریٹ، پولیس کے بڑے افسران اور میڈیا اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں – ملکی وسائل پر قابض یہ لوگ ملکی وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور عوام روٹی دال کو ترس رہی ہے-غریب عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے- خبر ہے کہ بلوچستان میں ایرانی تیل اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں علاقے کا ڈپٹی کمشنر فی گاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتا ہے اور ایف سی ، انٹلیجنس ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز کو حصہ بقدر جسہ پہنچاتا ہے- صرف ایرانی تیل کی سمگلنگ نہیں ہورہی ہے بلکہ یوریا کھاد ، چینی ، آٹا ، منشیات ، ڈالروں کی سمگلنگ بھی ہورہی ہے- یہ ریاست کی سرپرستی میں ریاستی اداروں کی صورت میں مافیاز بن کر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرچکی ہیں اورسمگلنگ صرف بارڈر پر نہیں ہورہی،گوادر کے سمندر میں بھی ٹرالرز ریاستی اداروں کی سرپرستی سے بلوچستان کی سمندر کو تاراج کررہے ہیں۔ ویتنام سالانہ اربوں ڈالر کی مچھلی اپنی سمندر سے فروخت کرتا ہے لیکن پاکستان کی سمگلنگ مافیا کی وجہ سے پاکستان سمندر کی آمدن سے محروم ہے کہ ریاستی سرپرستی میں سمگلنگ کو ختم کرو اور بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیکرپشتون اور بلوچ پاکستانیو کو روزگار کی مواقع فراہم کرو- بارڈر ٹریڈز پوائنٹس کھولیں، بارڈر مارکیٹ قائم کریں اور بارڈر کی اس ٹریڈ کو اپنی معیشت کی بہتری اور اپنے بلوچ پختون نوجوانوں کی معاشی ترقی اور خود مختاری کا ذریعہ بنائیں-جب تک کوئی درد دل رکھنے والی قیادت نہیں آئے گی ایلیٹ کلاس ، جج جرنیل بیوروکریٹس اس ملک کے وسائل لوٹتے رہینگے اور غریب روٹی کے ٹکرے کو ترستا رہے گا-Cpd…

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*