
اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور پاکستان چین کے ساتھ کان کنی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔وہ آج رات اسلام آباد میں ’’سی پیک اینڈ مائی لائف‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور حکومت ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ تقریبات منا رہے ہیں جو ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کا حصہ ہے۔وزیر نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف چین اور پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ ایران، افغانستان، وسط ایشیائی ری پبلک اور پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔
Cpd…
Leave a Reply