
21 اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی واپس آ رہی ہے: (مریم نواز) – امریکا نے خالصتان کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کردیا-بشری بی بی کا جیل میں عمران خان کو زہر دئے جانے کاخدشہ –
مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آ رہی ہے- چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرِ صدارت ن لیگ اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں مسیحی، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آ رہے ہیں، اِن شاء اللّٰہ 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آ رہی ہے-امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، پہلی ترمیم کے تحت لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے-انہوں نے کہا کہ ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے- ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے-ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے عوامی اور نجی طور پر ہندوستانی حکومت سے کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے-سابق خاتون اول نے اپنے وکیل کے ذریعےعدالت میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے-بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے-
الطاف چودھری
06.10.2023
Leave a Reply