نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب جائیں گے(عرفان صدیقی)-اسرائیل پر حماس کا راکٹ حملہ، 22 مقامات پر اسرائیلی فورسز سے جنگ جاری-

نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب جائیں گے(عرفان صدیقی)-اسرائیل پر حماس کا راکٹ حملہ، 22 مقامات پر اسرائیلی فورسز سے جنگ جاری-

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔لندن میں سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی-ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ آج نوازشریف کا دفتر میں الوداعی دن تھا، انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا- ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہونگے-فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بار پھر غزہ سے اسرائیل پر راکٹ برسا دیے- آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے-اُدھر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کئی ٹن بارود محصور غزہ پر گرا چکا ہے- حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں- اب ایک بار پھر حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ داغ دیے۔ حماس کے حملے کے بعد ایک بار پھر وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے تازہ ترین حملوں میں تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے-رپورٹس کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیلی املاک اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے- دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے قریب 22 اسرائیلی مقامات پر جنگجوؤں سے جھڑپیں جاری ہیں-

الطاف چودھری
08.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*