سانحہ 9 مئی کا مقصد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا-(عثمان ڈار) 9 مئی حملوں کی پلاننگ ایوان صدر میں ہوئی-(محمود مولوی)

سانحہ 9 مئی کا مقصد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا-(عثمان ڈار) 9 مئی حملوں کی پلاننگ ایوان صدر میں ہوئی-(محمود مولوی)

تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے اعلان تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے- انھوں نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی ایک دن میں نہیں ہوا، عمران خان کی حکومت جانے کے بعد پی ٹی آئی 2 گروپوں میں تقسیم ہوگئی – مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب فوج مخالف گروپ میں تھے۔ دوسرا گروپ مفاہمت کرنا چاہتا تھا- عمران خان فوج مخالف گروپ کے ساتھ تھا – 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا-انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی – محمود مولوی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی حملوں کی پلاننگ صدر عارف علوی کی موجودگی میں ایوان صدر میں کی گئی تھی-انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار سے 2 سے 3 مہینے پہلے بات ہوئی تھی، میں نے عثمان ڈار کو کہا تھا جو بات ہے بتادیں، 9 مئی واقعات سے پہلے میٹنگ میں موجود تھا، جی ایچ کیو کے اندر جانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس میٹنگ میں شاہ محمود، علی زیدی و دیگر لوگ موجود تھے۔

الطاف چودھری
05.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*