کینیڈین وزیراعظم کے طیارے میں بھارت میں تخریب کاری-نواز شریف کے وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ-زمینی بے ضابطگیوں پر ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج

کینیڈین وزیراعظم کے طیارے میں بھارت میں تخریب کاری-نواز شریف کے وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ-زمینی بے ضابطگیوں پر ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج

کینیڈا کے وزیرِ دفاع بل بلیئر سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے طیارے کو بھارت میں جان بوجھ کر خراب یا اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے- کینیڈا کے وزیرِ دفاع بل بلیئر سے میڈیا نمائندوں نے پوچھا کہ کیا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت کے دورے پر کینیڈا کے طیارے میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے تخریب کاری کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے- اس سوال پر وزیرِ دفاع بل بلیئر نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے- بل بلیئر نے کہا کہ میں ان طیاروں کو تبدیل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہوں کیونکہ ہم یہ قدم پہلے ہی اٹھا چکے تھے- اس موقع پر ایک رپورٹر نے پوچھا کہ لیکن آپ اس پر تبصرہ نہیں کر رہے کہ کیا کوئی ممکنہ تخریب کاری ہے؟ اس پر کینیڈین وزیر نے کہا کہ نہیں میں اس پر تبصرہ نہیں کر رہا- غیرملکی میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے 10 گھنٹے بعد ہاؤس آف کامنز کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی تھی، تخریب کاری نہیں تھی – تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورعطا تارڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، لیگل ٹیم کی اس ملاقات میں شرکت کیلئے اعظم نذیر تارڑ آج صبح ہی لندن پہنچے ہیں ،میٹنگ میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے- بحریہ ٹاؤن پشاور کی زمین خریدنے میں بے ضابطگیوں پر معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بزنس مین ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، گزشتہ رات ملک ریاض کے خلاف ایف آئی آر تھانہ متھرا میں درج کی گئی-ملک ریاض اور ان کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) متھرا نے درج کروائی، ایف آئی آر میں ملک ریاض حسین، حنا ملک، حامد ریاض اور عامر رشید اعوان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں 6 دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں دفع 419 اور 420 بھی شامل ہیں۔ پشاور کے تھانہ متھرا میں درج ایف آئی آر کے مطابق بحریہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں، بحریہ ٹاؤن نے متعلقہ محکموں سے این او سی لینے میں بے ضابطگیاں کی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے بغیر این او سی کے متھرا تحصیل میں رہائشی پراجیکٹ کی لانچنگ کی۔ اس عمل سے بحریہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے لوگل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے مقدمہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر درج کیا گیا ہے
Cpd…..

الطاف چودھری
23.09.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*