الیکشن جنوری 2024 میں متوقع-ٹیلی تھون فنڈ ،عمران خان کےخلاف کرپشن کیس تیار-ملک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا-

الیکشن جنوری 2024 میں متوقع-ٹیلی تھون فنڈ ،عمران خان کےخلاف کرپشن کیس تیار-ملک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا-

ملک میں الیکشن کا انعقاد فروری 2024 کی بجائے جنوری 2024 میں متوقع نظر آ رہا ہے-الیکشن کمیشن نے6 اکتوبر 2023 کو انتخابات کا ضابطہ اخلاق طے کرنے کے لئے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کر لیا ہے-قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈ کے غلط استعمال پر کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا- ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے اور انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکھٹے کیے تھے- ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ارب 32 کروڑ روپے جمع ہوئے جس میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے-پاکستانی معاشی زبوں حالی کے باعث روپے کی بے توقیری کا سلسلہ تھم گیا ہے ، روپے کی بڑھتی ویلیو کے باعث دن کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 45 پیسے سستا ہو گیا۔ روپے کی قدر میں بہتری سے ڈالر294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے-دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 926 پر آ گیا،گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-

الطاف چودھری
22.09.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*