
مصروف وزیرخزانہ : سینٹ فنانس کمیٹی کے لئے وقت نہیں ہے-نواز شریف آئے گا تے لگ پتہ جائے گا-عمران خان کی بہن علیمہ خان کی کور کمانڈر ہاؤس کی قیمت دینے کی پیشکش-
وزیرخزانہ شمشاد اختر نے آج سینٹ فنانس کمیٹی میں آنا تھا جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق مظفرآباد سے خصوصی طور پر شریک ہوئے کہ ان کے بہت سارے اہم ایشوز وزارت خزانہ میں اٹکے ہوئے ہیں۔ چیرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا سمیت درجن بھر سینٹرز اور وزیراعظم آزاد کشمیر انتظار کرتے رہے- محترمہ اجلاس میں نہیں ائی۔بتایا گیا وہ بہت مصروف ہیں۔ فواد حسن فواد ساتھ مل کر ملک کے اہم اثاثے بیچنے کے لیے بہت وقت ہے ان کے پاس لیکن وزیراعظم سے لے کر سینٹرز کے لیے وقت نہیں ہے۔ قوم ہوشیار خبردار انقلاب کی آمد آمد! نواز شریف تحریری گارنٹی دے رہے ہیں وہ آئیندہ سال چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے یہی نہیں نواز شریف پر عزم ہیں وہ آئندہ دور اقتدار میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئیندہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس اعجاز الحسن سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض کو پاکستان کی تباہی بربادی کا زمہ دار ٹہراتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچائیں گے قوم سوچے سال 2024 میں کیا ماحول ہوگا نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بن چکے ہوں گے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض اور آئندہ سال چیف جسٹس آف پاکستان بننے والے معزز جسٹس اعجاز الحسن کو قومی ملزمان قرار دے کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہو گا اگر نواز شریف ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان میں انقلاب کا سماں ہوگا-عمران خان کی بہن نے کمانڈر ہاؤس کی قیمت دینے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ کب تک اس کے لئے لوگ مرتے رہینگے-اس وقت لاہور کور کماننڈر ہاؤس کو نذر آتش کرنے کے جرم میں لاہور کی جیلوں میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان زیر حراست ہیں -جس میں یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید کے علاوہ 28 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں-عمران خان کی بہن عالیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ کور کمانڈر ہاؤس کے نقصانات ادا کرنے کے لئے تیار ہیں –
الطاف چودھری
21.09.2023
Leave a Reply