
وطن کی باتیں… جرمنی سے
31 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
بھارتی آرمی چیف کی چنگیزی خواہش
انڈین آرمی چیف بپن وارت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ کشمیری ہتھیار اٹھائیں تاکہ وہ اسے انہیں قتل کرنے کا جواب ملے- سفاکیت اور بربریت کی حد ہے کہ آج کی دور میں بھی لاشوں کے انبار لگانے کی چنگیزی اور طاغوتی خواہشات کا برملا اظہار ہوتا ہے- اور وہ بھی ایک ملک کا آرمی چیف اپنے ہی ملک کے شہریوں کو قتل کی تدبیریں سوچ رہا ہے-
بپن وارت کا یہ بیان انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں کی توجہ کا متلاشی ہے- یہ بیان اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ بھارتی حکومت وادی کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لۓ انسانی حقوق کی دھچیاں اڑانے کی آخری حد تک جانے کی ٹھانے ہوۓ ہیں-
وادی میں آزادی کی تحریک گزشتہ ستر برس سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ نہتے اور بے بس کشمیری بھارتی فوج شہید کر چکی ہے- شہید برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں کاروبار زندگی عملا معطل ہے اور لوگ ہاتھوں میں پتھر لۓ بھارتی ٹینکوں اور سنگینوں کے سامنے سینہ سپر ہیں- کشمیری قیادت جیلوں میں بند ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی حکومت وادی میں رسائی دینے سے انکاری ہے-
کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آزادی چاہتے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے اور وہ آزادی لے کر رہینگے خواہ بھارت اور دس لاکھ فوج وہاں تعین کر دے- کشمیر آزاد ہو گا اور بھارت بہت سی چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ جاۓ گا- یہی اسکا مقدر ہے کیونکہ جہاں انسان کا قتل جائز ہو اور گاۓ کے ذبیحہ کی سزا موت ہو وہ ملک جلد مٹ جاتے ہیں-
الطاف چودھری
Leave a Reply