
وطن کی باتیں… جرمنی سے
01 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
نہال ہاشمی کی ججز کو دھمکیاں اور پارٹی رکنیت کی معطلی
جناب نہال ہاشمی صاحب مسلم لیگ نون کےایک جانثار رکن ہیں- یہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعہ پر تقریر کرتے ہوۓ اپنے جوش خطابت میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل گۓ اور پاکستان کی عدالت عالیہ اور جی آئی ٹی کو لتاڑ گۓ- انھوں نے نواز شریف اور اس کی فیملی کا احتساب کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے نواز شریف اور اس کے خاندان کی مخالفت سے باز رہیں ورنہ وقت آنے پر ان سے ایسا انتقام لیا جاۓ گا کہ ان کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھینگی-اس پر اپوزیشن نے بہت واویلا کیا اور ججز اور عدالت عالیہ کی تضحیک اور توہین پر انھیں سزا دینے کا مطالبہ کیا- عمران خان اور جناب کائرہ نے بھی ان کی دھمکیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا گیا کہ نواز شریف نون کا ہمیشہ ہی سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ یا تو وہ دھن دولت کے بل بوتے پر اور یا دھونس دھاندلی سے اپنی کرپشن چھپاتی ہے-
مسلم لیگ نون نے ان کی اس جسارت کو قابل مذمت سمجھتے ہوۓ انھیں پارٹی رکنیت سے معطل کر دیا ہے – یہ فیصلہ صدر مسلم لیگ کی اجازت سے ہوا اور انہیں شو کاز نوٹس وزیر اعظم کے پرسنل سیکریڑی جناب آصف کرمانی نے جاری کیا جس پر انھوں نے اپنا سینٹ ممبر شپ سے استعفی دے دیا ہے اور اپنا استعفی سینٹ چئرمین کو پیش کر دیا ہے- آگے واقعات کیا رخ اختیار کرتے ہیں یہ وقت بتاۓ گا- کیا عدالت ان پر عدالت اور ججز کو دھمکیاں دینے کی پاداش میں ان پر مقدمہ قائم کرتی ہے یا نہی یہ ائندہ دنوں میں پتہ چل جاۓ گا- مگر اتنا ضرور ہوا ہے کہ مسلم لیگ اپنے ایک جانثار اور مخلص رکن سے فی الحال محروم ہو گئی ہے-
الطاف چودھری
Leave a Reply