
9 مئی کیس؛ عمران خان سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد-ملک بھر میں ایف آئی اے کے چھاپے ، اربوں روپے برآمد ، متعدد گرفتاریاں-ڈالر کی قیمت میں تنزلی جاری-عالمی امن کے لئے طاقت کے توازن ضروری ہے -انتونیو گوتریس
سانحہ نو مئی کے مقدمات میں عمران خان سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں- ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں-ملک بھر میں ایف آئی اے کے چھاپے ، اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں-راولپنڈی کے شاپنگ مال سے ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 40 کروڑ روپے برآمد کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے-جہلم میں چھاپہ مار کر ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں روپے برآمد کرلئے اور 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے-روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 15 پیسے کی کمی ہوئی- ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی ہوئی، اور ڈالر 293 روپے 75 پیسے پرآگیا-اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہو گا- تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب سے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نےخطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر عالمی امن کو در پیش چیلنجز کا کثیر الجہتی حل تلاش کرنا ہو گا، دنیا کو روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کو یوکرینی گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے-سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، افغان عوام کو عالمی امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں- انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں اب بھی ایک ارب 20 کروڑ افراد غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں عالمی گرین فنڈ کے قیام کے لیے اقدامات تیز کرنا ہوں گے- انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر عوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرائیل تنازع کا حل دو ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے-
الطاف چودھری
21.09.2023
Leave a Reply