کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل بھارت کو بھگتنا ہو گا-جسٹس قاضی فائز عیسی چھا گیا-بجلی کا بحران ملکی معیشت کے لئے وبال – ملکی معیشت تباہ – زرداری، نواز و دیگر کیخلاف نیب کیسز بحال-سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نبٹا جائے گا- کاکڑ

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل بھارت کو بھگتنا ہو گا-جسٹس قاضی فائز عیسی چھا گیا-بجلی کا بحران ملکی معیشت کے لئے وبال – ملکی معیشت تباہ – زرداری، نواز و دیگر کیخلاف نیب کیسز بحال-سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نبٹا جائے گا- کاکڑ

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر پانچ اہم ممالک کی ایجنسیاں بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگئیں ہیں اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزامات کو انتہائی سنجیدہ قرار دیا جا رہا ہے-لگتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ھٹ دھرمی اسےلے ڈوبے گی-کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کی پاس اس قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں-یار دوستوں کے روڑے اٹکانےکے باوجود اللہ اللہ کرکے قاضی عیسی نے حلف اٹھا لیا ہے اور وہ کھڑاک پر کھڑاک کر رہے ہیں-صدرعلوی کو نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے حلف لینا پڑا ہے- صدر صاحب کو قاضی ایک آنکھ نہیں بھاتے تھے اور انہوں نے ان کے خلاف ڈیشنل ریفرنس دائر کیا تھا -بجلی کا بحران ملکی معیشت کے لئے وبال بن گیا ہے اور ملک میں بجلی کبھی سستی نہیں ہو سکتی ہے- ملکی معیشت تباہ ہے اور ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو گا ہے -امریکی اور یورپی یونیورسٹوں سے فارغ التحصیل ہمارے ایک سو سے زیادہ معیشتدان بانسری بجا رہے ہیں-راہبروں کے روپ میں راہزنوں نے ملکی وسائل نے چھہتر سال تک ملکی وسائل کی بندر بانٹ کی ہے اور بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائی ہیں اور تجوریاں بھری ہیں -ان راہزنوں کی اولادیں آکسفورڈ اور کیمرج میں پڑھتی ہیں اور ملک میں اڑھائی کروڑ غریب بچے سکول سے باہر ہیں-
زرداری، نواز و دیگر کیخلاف نیب کیسز بحال ہو گئے فیصلے کا اثر القادر ٹرسٹ کیس پر بھی پڑے گا- جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہنا کہ مافیاز کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں فوری طور پر عوام کو ریلیف مل جائے اور مہنگائی نیچے آجائے تو شائد یہ جلد نہ ہو کیونکہ جو لوگ ہم سے پہلے موجود تھے انہوں نے اس حوالے سے کیا کیا ہے یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟انہوں نے کہا میں کوئی مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ ابھی شاہی فرمان جاری کروں کہ اسے پکڑ لو اسے چھوڑ دو ، جو کچھ ہوگا قانون کے مطابق ہوگا ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے غیر قانونی کام کیوں کریں یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ، دو سو یونٹ بجلی پر صارفین کو جلد ریلیف دے دیاجائے گا اور بجلی کے بلوں کی اقساط کی جائیں گی-

الطاف چودھری
20.09.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*