
میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پکی
„مسلم لیگ (ن) نے بالآخر میاں محمد نواز شریف
کی آمد کی حتمی تاریخ دے دی ہے، وہ 10 اکتوبر کو لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں ……اس وقت پارٹی کی واحد امید نواز شریف سے وابستہ ہے کہ اس شخص نے اپنے اصولوں کی خاطر وزارتِ عظمیٰ سےہاتھ دھوئے، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، خوفناک قید تنہائی کا سامنا بھی کیا جس میں قیدی کو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ اس وقت دن ہے یا رات ، جو اہلکار اس نوع کے قیدی کے لئے کھانا لیکر آتا ہے اسے حکم ہوتا ہے کہ وہ قیدی سے ہم کلام نہ ہو نہ اس سے بات کرے اور نہ اس کی کسی بات کا جواب دے، کسی کمزور اعصاب کے حامل شخص کے لئے یہ صورتحال ناقابل برداشت بھی ہو جاتی ہے صرف یہی نہیں بلکہ وزیر اعظم نواز شریف کو کراچی سے لاہور ہتھکڑیاں لگا کر اور انہیں سیٹ سے باندھ کر لایا گیا جب اس شخص کے عزم کو شکست نہ دی جاسکی تو مضحکہ خیز مقدمات میں اس کو ایسی سزائیں سنائی گئیں جو غیر انسانی تھیں ۔انہیں سات سال کے لئے جدہ جلا وطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی ٹی آئی ہی کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دی کہ پلیٹ لیٹس اس حد تک کم ہیں کہ مریض کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، جس پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، نواز شریف کی بدترین کردار کشی کی گئی، بے ہودہ اور بے تکے الزامات پر انہیں نااہل قرار دیا گیا اور الزام کرپشن کے نہیں، اقامہ اور اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے تھے، اوپر سے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور انکے کارندوں نے بدتمیزی کی حد کر دی اور انکے خلاف نازیبا اور گھٹیا پروپیگنڈے کو آخری حد تک لے گئے، لندن میں ان کے گھر کے باہر تھرڈ کلاس نعرے لگائے گئے“
Copied….
Leave a Reply