پاک بھارت تجارت

پاک بھارت تجارت

“پاکستان اور بھارت کےمابین تاریخی تنازعات ہیں دونوں ممالک نے تین جنگیں بھی لڑی ہیں اور دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ملک بھی بن چکے ہیں لیکن اب بھی وقت ہے، اس سے پہلے کہ تنازعات سنگین صورت اختیار کرلیں اور ایٹمی ہتھیار چلانے کی نوبت آپہنچے ، دونوں ممالک کو چاہئے کہ اپنے تنازعات کچھ وقت کے لئے پس پشت رکھتے ہوئے کاروبار اور تجارت کا آغاز کریں – اس وقت پاکستان کی معیشت انتہائی تباہ حالی کا شکار ہے اور بھارت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دنیا کی پانچ بڑی معیشتوں میں شامل ہوچکا ہے، ایسے وقت میں پاکستان کو بھی فیصلہ کرنے میں جلدی کرنی چاہئے کہ تنازعات کو کچھ وقت کے لئے ایک طرف رکھتے ہوئے اپنا سفر معاشی ترقی کی طرف شروع کرے جس کیلئےبھارت سے قانونی تجارت بہترین راستہ ہے کیونکہ اس وقت بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت جاری ہے لیکن اس غیر قانونی تجارت کا فائدہ اسمگلرز کو ہورہا ہے عوام اور حکومت کو اس فائدے سے کچھ نہیں ملتا کیونکہ یہ تما م تجارت بارڈرز پر ہوتی ہے ،یا دبئی کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کا مال مہنگے داموں خریدتے ہیں- اگر دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارت کا آغاز ہوجائے تو پاکستان کی معیشت کو بہت سہار ا مل سکے گا-”
copied۰۰۰

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*