
تکبر گناہ ہے
تکبر گناہ ہے اور جس کے دل میں تکبر پایا جائے اسے ’’مُتَکَبِّر ‘‘ اور مغرور کہتے ہیں- ” خود کو افضل دوسروں کو حقیر جاننے کا نام تکبر ہے۔چنانچہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اَلْکِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النِّاسِ “ یعنی تکبر حق کی مخالفت اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے-اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتاہے: (اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ- “بیشک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا-” ((النحل: 23) – ایک اور مقام پر فرمایا گیا ہے ” وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا – ” اور زمین میں اتراتا نہ چل بیشک تو ہرگز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہرگز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچے گا -“(بنی اسرائیل: 37) – ایک مغرور شخص خود کو ہمیشہ طاقتور سمجھتا ہے اور وہ اپنی تمام کامیابیوں اور صلاحیتوں کو خود سے منسوب کر لیتا ہے اور اللہ تعالی کو پوری طرح نظرانداز کر دیتا ہے – تاریکی اور کفر ایسے لوگوں کے دلوں پر چھا جاتا ہے -کیونکہ ایسے لوگ کفران نعمت کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے اللہ تعالی جل جلالہ ایسے لوگوں کے سر سے اپنی نعمتوں کا سایہ اٹھا لیتے ہیں اور انھیں در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیتے ہیں-اس لئے تم ہمیشہ اپنے رب کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے رہو – اللہ جل جلالہ تم پر اپنی نعمتوں کے درازے کھول دے گا اور زندگی میں تمہیں کامیابیوں سے نوازے گا –
الطاف چودھری
21.08.2023
Leave a Reply