نواز شریف کی مودی کے حلف وفاداری میں شرکت

نواز شریف کی مودی کے حلف وفاداری
میں شرکت

—————————————-
میرے خیال میں مسلم لیگ کا یہ اقدام ہمسائیگی کے لحاظ سے تو ایک احسن قدم ہو سکتا ہے مگر آپ ان لاکھوں کشمیری شہیدوں کی بےقرار روحوں کو کیسے مطمئن کریں گے جو وطن پرقربان ہو گے ان نہتے انسانوں کے آنسو کیسے پونچھو گے جو اب بھی بھارتی فوج کےظلم کا نشانہ بن رہے ہیں – آپ ان کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کو کیا جواب دیں گے جو مودی کے ظلم کا شکار ہو چکے ہیں
بہتر ہوتا اگر دلی جانے کی بجاۓ ایک پیغام بھیج دیا جاتا جیسے..
“حکومت پاکستان ہنوستانی عوام کی حق راۓ دہندگی کا احترام کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ نئی حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور کشمیروں کی حق خودارادیت کا احترام کرے گی اور خطے میں امن کے نفاذ میں سنجیدہ اقدام کرے گی”

مودی کا امریکہ میں داخلہ کیوں بند ہے؟ اور اسکا کوئی نمائیدہ مودی کی حلف برداری میں شرکت نہیں کر رہا
شاید مسلم لیگی حکومت کے وزیر مشیر اخبارات نہیں پڑہتے ہیں- شرم تم کو مگر نہیں آتی-

~الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*