ملک غیر یقینی حالات کا شکار- ڈالر کی پھر اونچی اڑان مگر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مستحکم-جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے جو کزشتہ سال کے مقابلے میں 13.6% کم ہے

ملک غیر یقینی حالات کا شکار- ڈالر کی پھر اونچی اڑان مگر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مستحکم-جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے جو کزشتہ سال کے مقابلے میں 13.6% کم ہے-

ملک میں غیر یقینی کی سی کیفیت ہے-کسی کو کوئی پتہ نہیں ہے کہ کل ملک کے سیاسی حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں-ملک میں انتخابات کب منعقد ہونگے اور ہونگے بھی یا نہیں ہونگے کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے-عبوری حکومت بنے گی تو عبوری وزیر اعظم کون ہو گا-محسن نقوی اور محسن جگنو کے نام بھی سننے میں آ رہے ہیں-شاید ہماری اسٹیبلشمنٹ شاید بونتر گئی ہے جسے ملک میں نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے سوا کوئی نظر نہیں آ رہا ہے-شنید تو یہ بھی ہے کہ ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ بنے گی اور وزیر اعظم کوئی بڑا معیشت دان ہو گا لیکن حفیظ پاشا بالکل نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی صحافی ہو گا-آج ڈالر 2 روپے10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے-گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا-دوسری جانب پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے- انڈیکس 44 ہزار 275 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے – اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرزکی ترسیلات ملک بھیجی ہیں – اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات کی مد میں 27 ارب ڈالر موصول ہوئے- اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ترسیلات زر 2022 کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہیں، ترسیلات زر سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں –

الطاف چودھری
11.07.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*