
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار-ہر شخص کو شفاف اور عوامی ٹرائل کا حق ہے(سفیریورپی یونین)-سی پیک بند کروانے کے لئے ججوں جرنیلوں نے نواز شریف کو باہر نکالا-(صحافی ابصار عالم)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئےچیئرمین PTI کی التوا کی درخواست مسترد دی ہے – 12 جولائی سے کیس کے ٹرائل کا آغاز ہوگا- عدالت نے بدھ کو گواہان کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا ہے-یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کینوکا نےکہا ہے جی ایس پی پلس کے حوالے سے موجودہ ضوابط میں توسیع کی تجویز کا مطلب دراصل یہ ہے کہ فی الوقت اس میں پاکستان کےلیے ابھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور اسے یورپی منڈیوں تک رسائی کےلیے پہلے جیسی مراعات حاصل رہیں گی۔ پاکستان کےلیے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کینوکا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں پر 9 مئی کے بعد ہونے والا کریک ڈائون پر یورپی پارلیمنٹ اور اوررکن ممالک خاص توجہ دے رہےہیں۔ہر شخص کو شفاف اور عوامی ٹرائل کا حق ہے جو کہ آزاد، خودمختار اور مجاز عدالت میں ہو اور ملزم کے پاس موزوں اور موثر قانونی نمائندگی ہو-صحافی ابصار عالم نے کہا ہے کہ جرنیلوں نے ججوں اور میڈیا والوں کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی اور صرف سی پیک بند کروانے کے لئے انہوں نے نواز شریف کو باہر نکالا- عامر غوری کے مطابق انہیں جرنیلوں نے خود بتایا کہ نواز شریف کا کوئی قصور نہیں تھا-
الطاف چودھری
10.07.2023
Leave a Reply