انسان خطا کا پتلا ہے

‎انسان خطا کا پتلا ہے غلطیاں سب سے ہوتی ہیں – صرف اس وجہ سے ہمت نہ ہارو کہ تم سے جانے انجانے میں کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہے- اللہ جل جلالہ حکمت والا اور سب جاننے والا ہے-دنیا کی ہر چیز اللہ جل جلالہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور دنیا جہاں کی کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ہے-وہ غلطی کا راستہ پہلے ہی سے جانتا ہوتا ہے – ہمت نہ ہارو اور دل برداشتہ مت ہوجا اور اداس نہ ہو- دل برداشتہ اور اداس ہونے کی بجائے اللہ رب و عزت سے رجوع کرو اور دعا کرو – اسی سے مدد مانگو اور آسانیاں طلب کرو اور اسی سے اپنے معاملات کو آسان کرنے کی التجا کرو- ماضی کو اپنا مقدر مت بناؤ بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرو تومستقبل تمہارا ہو گا-وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ -اور وہ لوگ جب کوئی کھلا گناہ کر بیٹھیں یا اپنے حق میں ظلم کریں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں سے بخشش مانگتے ہیں، اور سوائے اللہ کے اور کون گناہ بخشنے والا ہے، اور اپنے کیے پر وہ اڑتے نہیں اور وہ جانتے ہیں-(سورہ آل عمران – آیت نمبر135)

الطاف چودھری
01.07.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*